بی جے پی حکومت خواتین کی حفاظت میں ناکام ہے، راہول گاندھی

Jan 23, 2021 | 09:13:AM
بی جے پی حکومت خواتین کی حفاظت میں ناکام ہے، راہول گاندھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھوپال میں ایک لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد قتل کے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ خواتین کی حفاظت میں بی جے پی کی حکومتیں ہر جگہ یکساں طور پر ناکام ثابت ہورہی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق راہل گاندھی نے بھوپال میں ایک لڑکی کے قتل کے واقعے کو اترپردیش میں ہونیوالےاجتماعی عصمت دری اور قتل کے واقعات سے تشبیہ دی اور کہا کہ اترپردیش جیسے واقعات بی جے پی حکومت میں رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں اور بی جے پی خواتین کی حفاظت میں ناکام ہو رہی ہے
کانگرس کے لیڈر  نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں کہا ہےکہ ، " اترپردیش  کی طرح غیرانسانیت کتنی بار دہرائی جائے گی۔ بی جے پی حکومت نہ صرف خواتین کی سلامتی میں ناکام رہی ہے ، بلکہ متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ انسانی سطح پر سلوک کرنے میں بھی ناکام ہے۔راہل گاندھی نے بھوپال میں اس نوجوان لڑکی کے ساتھ زیادتی کی خبر بھی پوسٹ کی ہے ، جس میں یہ کہا گیا ہے کہ ماں گھر میں بیٹی کا انتظار کرتی رہتی ہے اور پولیس نے آخری رسومات کے لئے لاش کو اپنے ساتھ لے گئی اوراس دوران اہل خانہ کو اس کے بارے میں آگاہ کیا۔