ہم نے کبھی سندھ کو تقسیم کرنے کی بات نہیں کی،حقوق کا مطالبہ کیا:سینیٹر خالدہ اطیب 

Feb 23, 2026 | 21:31:PM
 ہم نے کبھی سندھ کو تقسیم کرنے کی بات نہیں کی،حقوق کا مطالبہ کیا:سینیٹر خالدہ اطیب 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ایم کیوایم کی سینیٹر خالدہ اطیب نے کہا ہے کہ ہم نے انتظامی یونٹ کی بات کی ہے،سندھ کو تقسیم کرنے کی بات انہوں نے کی، انہوں نے سندھ کو دیہی اور شہری میں تقسیم کیا۔

ایم کیوایم کی سینیٹر خالدہ اطیب نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کوٹہ سسٹم کون لایا؟ یہ سندھ حکومت نے کیا ہے،ہم حقوق کی بات کرتے ہیں،آپ ہمیں سندھ حکومت میں رہتے ہوئے ہمیں حقوق دیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے کبھی سندھ کو تقسیم کرنے کی بات نہیں کی،پورے پاکستان میں گونج سنائی دے رہی ہے کہ تمام صوبوں میں انتظامی یونٹ بنائے جائیں۔

متحدہ قومی موومنٹ کی سینیٹر نے بتایا کہ میں اس قرارداد کی مخالفت کرتے ہوئے مسترد کرتی ہوں،یہ قرارداد آئین کے خلاف ہے۔

یہ بھی پڑھیں :امریکی ریاست الاسکا کے قریب 6.3 شدت کا زلزلہ