سٹاک مارکیٹ میں تاریخ کی چوتھی بڑی مندی ریکارڈ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج تاریخ کی چوتھی اور رواں سال کی تیسری بڑی مندی ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی پر کاروبار کا اختتام ہوا۔
سٹاک مارکیٹ ایک دن میں پانچ نفسیاتی حدیں گنوا بیٹھی،ہنڈریڈ انڈیکس 5 ہزار 478 پوائنٹس کمی کے بعد ایک لاکھ 67 ہزار 691 پوائنٹس پر بند ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:ایل ٹی سمارٹ میٹرز کی قلت،نئے کنکشنزاور تبدیلی کا کام روک دیا گیا
سٹاک مارکیٹ میں دوران ٹریڈنگ چھ ہزار 283 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی، بینکنگ، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس، انرجی اور سیمنٹ کمپنیز شیئرزمیں فروخت کا دبائو رہا،آج مارکیٹ میں 25 ارب روپے مالیت کے 45 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔