ایل ٹی سمارٹ میٹرز کی قلت،نئے کنکشنزاور تبدیلی کا کام روک دیا گیا

Feb 23, 2026 | 14:20:PM
 ایل ٹی سمارٹ میٹرز کی قلت،نئے کنکشنزاور تبدیلی کا کام روک دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ّ( شاہد سپراء)لیسکو میں کمرشل اور انڈسٹریل صارفین کے لئے ایل ٹی سمارٹ میٹرز کی قلت پیدا ہو گئی جس کی وجہ سے نیو کنکشنز کیساتھ ساتھ جلنے اور خراب ہونیوالے میٹرز کی تبدیلی کا کام  روک دیا گیا۔
لیسکو میں صارفین نے ایل ٹی ٹو او یو میٹرز کے لئے ڈیمانڈ نوٹسز جمع کروا رکھے ہیں، لیسکو نے میٹرز کے علاوہ دیگر میٹریل کا اجراء کرنا شروع کر دیاہے لیکن میٹرز کی عدم دستیابی کی وجہ سے صارفین کو کنکشن نہیں دیئے جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:سونامزیدہزاروں روپے مہنگا،فی تولہ کتنے کاہوگیا؟
جلنے اور خراب ہونیوالے میٹرز کو تبدیل کرنے کی بجائے ریڈنگ بیک اپ میٹرز پر منتقل کر دی گئی ہے،لیسکو نے ایم اینڈ ٹی کی رپورٹس کی روشنی میں میٹرز کو تبدیل کرنا ہوتا ہے،خراب میٹرز کی رپورٹس جبکہ نیو کنکشن کے ڈیمانڈ نوٹسز جمع ہو چکے ہیں۔