سونامزیدہزاروں روپے مہنگا،فی تولہ کتنے کاہوگیا؟

Feb 23, 2026 | 13:59:PM
سونامزیدہزاروں روپے مہنگا،فی تولہ کتنے کاہوگیا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسیم افتخار)عالمی اورمقامی مارکیٹ میں سونامزیدمہنگاہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 30ڈالر مہنگاہوکر5138ڈالرفی اونس پرپہنچ گیا۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا3ہزار روپے مہنگاہوکر5لاکھ 36ہزار 562روپے پر پہنچ گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات نےبارشوں کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنادی
دس گرام سونا2572روپے مہنگاہوکر 4لاکھ 60ہزار 15روپے کاہوگیاجبکہ فی تولہ چاندی 146روپے مہنگی ہوکر 9ہزار 94روپے کی ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ چار روز میں سونے کی قیمت میں بالترتیب 3000،7100،2500اور7900 روپے فی تولہ اضافہ ہوا ہے۔