محکمہ موسمیات نےبارشوں کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنادی

Feb 23, 2026 | 11:44:AM
محکمہ موسمیات نےبارشوں کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنادی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ثمرہ فاطمہ )محکمہ موسمیات نے بارشوں کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں فروری کے آخر اور مارچ کے شروع میں ملک کے بالائی علاقوں میں بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

سمندری ہواؤں کی بحالی کے بعد ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے کی وجہ سے کراچی کے مضافات میں دھند پڑنے کا امکان ہے،کراچی میں بارش کا امکان نہیں ہے، مارچ کے دوسرے ہفتے میں کراچی میں گرمی کی شدت بڑھ سکتی ہے۔باغوں کے شہرلاہور میں آلودگی برقرارہے اور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور بدستور دوسرے نمبر پرہے۔
 شہر میں آلودگی کی شرح 219 ریکارڈکی گئی ہے، ماہرین کی جانب سے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر کا مطلع صاف ہے،موسم خشک رہے گااور بارش کا امکان نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیاہے جبکہ زیادہ سے زیادہ 28 اور کم سے کم 13 ڈگری رہنے کا امکان ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 35 فیصدہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈیڑھ کروڑ ڈالر سر کی قیمت والا انتہائی مطلوب ڈرگ لارڈفوجی آپریشن میں ہلاک
لاہور میں تین کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔