ڈیڑھ کروڑ ڈالر سر کی قیمت والا انتہائی مطلوب ڈرگ لارڈفوجی آپریشن میں ہلاک

Feb 23, 2026 | 09:50:AM
ڈیڑھ کروڑ ڈالر سر کی قیمت والا انتہائی مطلوب ڈرگ لارڈفوجی آپریشن میں ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)میکسیکو میں منشیات کا بڑا سرغنہ ال مینچو فوجی آپریشن میں مارا گیا۔
 ال مینچو طاقتور جرائم پیشہ تنظیم سی جے این جی کا سربراہ تھا اوراس کے سر کی قیمت ڈیڑھ کروڑ ڈالر مقرر تھی۔
 ڈرگ لارڈ کی ہلاکت کے بعد میکسیکو بھر میں صورتحال کشیدہ ہے اور مسلح افراد نے کئی گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا ہے،میکسیکو کی متعدد ریاستوں میں سڑکیں بھی بند کردی گئی ہیں۔
ریاست جالسکو کے گورنر نے شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے جبکہ امریکی سفارتخانے نے بھی اپنے شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
دوسری جانب ایل مینچو کی ہلاکت پر امریکی نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ال مینچو کی ہلاکت بڑی پیشرفت ہے جو میکسیکو، امریکا، لاطینی امریکا اور دنیا کے لیے اہم ہے۔
حکام کے مطابق ال مینچومغربی ریاست جالسکو میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران شدید زخمی ہوا اور میکسیکو سٹی منتقل کیے جانے کے دوران ہلاک ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا میں شدید برفانی طوفان، ہزاروں پروازیں منسوخ، ایمرجنسی نافذ
وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ امریکی حکام نے آپریشن میں معلومات فراہم کیں، یہ کارروائی ایسے وقت میں کی گئی جب امریکی انتظامیہ کی جانب سے میکسیکو پر منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کے لیے دباؤ بڑھایا جا رہا تھا۔