بلوچستان،فورسز کے قافلے کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام، فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشتگردہلاک

Feb 23, 2023 | 20:44:PM
بلوچستان،فورسز کے قافلے کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام، فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشتگردہلاک
کیپشن: سکیورٹی فورسز آپریشن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشتگرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں نے گھات لگا کر سکیورٹی فورسز کانوائے پر حملے کی کوشش کی ،سکیورٹی فورسز نے نہ صرف دہشت گرد حملے کو ناکام بنایا بلکہ فرار ہوتے دہشت گردوں کا پیچھا بھی کیا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ ناکام ہونے پر فرار ہوتے دہشت گردوں کا زمینی و فضائی مدد کے ساتھ پیچھا کیا گیا،مازابند رینج میں خفیہ ٹھکانے میں چھپے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیاگیا،فائرنگ کے شدید تبادلے میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق آپریشن کے دوران بھاری مقدارمیں اسلحہ ،گولیاں اوربارودبرآمدکیا گیا،آئی ایس پی آر نے کہاہے کہ بلوچستان میں بھاری قربانیوں سے حاصل امن تباہ کرنے کی ہرکوشش کوناکام بنادیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فلپائن میں طیارہ حادثے کا شکار ، 4 افراد ہلاک