جیل بھرو تحریک ناکام، لیڈر روپوش ،کارکن مایوسی میں مبتلا

Feb 23, 2023 | 18:57:PM
 جیل بھرو تحریک ناکام، لیڈر روپوش ،کارکن مایوسی میں مبتلا
کیپشن: جیل بھرو تحریک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)خیبرپختونخوا  میں جیل بھرو تحریک ناکام ہو گئی، جیل بھرو تحریک اپنے آغاز سے قبل ہی ماند پڑ گئی،پشاور  میں تحریک انصاف کے سابق رکن اسمبلی  فضل الہیٰ کارکنوں کی گرفتاری دے کر خود بھاگ گئے، فضل الہیٰ نے پولیس وین سے دوڑ لگا دی، لاؤڈسپیکر پر اعلانات قیدیوں والی گاڑی موجود جو اس وقت نہیں  آ سکتا وہ تھانے پہنچ  آئیں۔

ذرائع کے مطابق جنوبی خیبر پختونخوا کے نمایاں لیڈر علی امین گنڈہ پور، سابق ایم پی احتشام جاوید، بنوں سے سابق ممبر اسمبلی پختون شاہ محمد  لکی مروت  سے ہشام انعام اللہ  اور عدنان وزیر سمیت کوئی بڑا لیڈر جیل جانے کو تیار نہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان کوہاٹ  پشاور  مردان چارسدہ مالاکنڈ، بنوں لکی مروت،ٹانک اور شمالی و جنوبی وزیرستان کی انتظامیہ نے تمام اضلاع میں دفعہ144 نافذ کرکے پی ٹی آئی کے کارکنوں اور لیڈرز کی گرفتاری کے اسباب مہیا کر دیئے ہیں، ڈیرہ اسماعیل خان سنٹرل جیل کے علاؤہ  پشاور  ہری پور بنوں اور کوہاٹ کی جیلوں میں بھی نئے آنے والے سیاسی قیدیوں کیلئے الگ بیرکس صاف کر دی گئی ہیں۔

سابق وفاقی وزیر علی امین کے بنگلے پر کارکن ہیں لیکن گرفتاری  کوئی نہیں  دینا چاہتا ، جہاں سے تھانہ کینٹ دو منٹ کی پیدل مسافت اور سنٹرل جیل 5 منٹ کی پیدل مسافت پہ واقع ہے،پولیس نے علی امین کے بنگلہ کے سامنے قیدیوں کو لے جانے والی پرزنر وین کھڑی کر دی۔

اسی طرح ڈیال روڈ پر سابق ایم پی اے احتشام جاوید کے گھر  کےسامنے بھی قیدیوں کی وین پہنچ چکی ہیں،جی پی او موڑ،  ٹاؤن ہال ڈیال روڈ کے قریب بھی قیدیوں کو لے جانے والی گاڑیاں تیار کھڑی ہیں لیکن اس وقت تک پی ٹی آئی کا کوئی لیڈر یا کارکن گرفتاری دینے نہیں پہنچا۔

مالاکنڈ میں بھی جیل بھرو تحریک ناکامی سے دوچار ہو گئی،پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک میں کارکنوں کی عدم دلچسپی، ضلع بھر میں کسی رہنما یا کارکن نے کوئی گرفتاری نہیں دی۔
 سابق صوبائی وزیرشکیل خان، سابق ایم پی اے پیر مصورنے بھی گرفتاری نہیں دی،پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتاری دینے کیلئے کل بٹ خیلہ میں کیمپ لگائیں گے۔ 
مردان  میں بھی جیل بھرو تحریک مکمل طور پر ناکام ہوئی، تحریک انصاف کے کسی بھی سابق ایم پی، سابق اے ایم این اے، کارکن اور دوسرے کوئی عہدیدار نے گرفتاری نہیں دی ، جیل کی گاڑیوں کو دیکھ کر کئی کارکن مردان سپورٹس کمپلیکس سے رفو چکر ہو گئے، قیدیوں کو جیل  لے جانے والی گاڑیاں خالی واپس چلی گئی۔

سخی سرور میں  تحریک انصاف کے کسی عہدیدار یا کارکن نے گرفتاری نہیں دی اور نہ ہی کوئی نظر آیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی جیل بھرو تحریک فیل ہو گئی، کوئی لیڈر گرفتاری دینے کو تیار نہیں، ایک  کارکن شاہ نواز جو یو سی دھپ شمالی کا 2013 سے لیکر کچھ عرصہ صدر بھی رہا  گرفتاری  دی  وہ بھی مایوس ہو کر واپس گھر کو پلٹ گیا ،جیل بھرو تحریک میں گرفتاریوں سے بچنے کیلئے پی ٹی آئی کے چھوٹے بڑے تمام لیڈر روپوش ہو گئے جس سے مخلص کارکنوں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی۔

کارکنوں کی لیڈروں پر شدید تنقید ، حکومتی مرعات و سہولیات لینے والے صف اول،دوم اور سوم کے لیڈر کارکنوں کو جیل کی سختیوں کی طرف دھکیل کے خود زمان پارک،بنی گالہ اور یہاں بنگلوں میں چھپے بیٹھے ہیں، کارکن انہیں للکارتا رہا   کہ بزدلوں آؤ مل کر جیل جاتے ہیں لیکن کوئی لیڈر دیکھائی نہیں دیتا، پھر وہ بھی گھر چلا گیا۔

سوات میں پولیس اہلکار ایم این آیز اور ایم پی ایز کے گھر کے سامنے پہنچ گئے،ایم این اے سلیم رحمن گھر میں موجود ہونے کے باجود باہر نہیں نکل رہے ہیں،پولیس کی جانب سے گرفتاری دینے کیلئے اعلانات کئے جا رہے ہیں۔ 

ڈی ایس پی عطاء اللہ کا کہنا ہے کہ اگر سلیم رحمن گرفتاری دینا چاہیں تو پولیس موجود ہے ۔
 ایم این اے سلیم الرحمان نے گل بہار تھانہ پشاور میں گرفتاری دیدی ہے۔