کچوری کے شوقین ڈرائیور نے پھاٹک پر ٹرین روک دی، ویڈیو وائرل 

Feb 23, 2022 | 23:29:PM
بھارت، ڈرائیور، کچوری، کھانے کا شوق، پھاٹک، روک دیا
کیپشن: ٹرین ڈرائیور کچوری لیتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت میں ٹرین کے ڈرائیور نے اپنا کچوری کھانے کا شوق پورا کرنے کیلئے ٹرین کو ریلوے پھاٹک پر روک دیا۔ 
ٹرین ڈرائیور کی اس حرکت کو ریلوے پھاٹک کھلنے کے انتظار میں کھڑے لوگوں نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا۔ مذکورہ واقعہ ریاست راجستھان کے شہر الوار میں پیش آیا تھا جہاں ڈرائیور نے ممکنہ طور پر وہاں موجود ایک شخص کو کچوری خرید کر رکھنے کا کہا جس کے بعد ایک شخص تھیلے میں کچوری لئے ٹرین کا انتظار کرتا رہا۔
 ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرین پھاٹک پر آکر رکتی ہے اور انتظار کرنے والا یہ شخص ٹرین کے ڈرائیور کو تھیلی تھمادیتا ہے جس کے ساتھ ہی ٹرین بھی چل پڑتی ہے۔ مقامی افراد نے بھارتی میڈیا کو بتایا ہے کہ کچوری خریدنے کیلئے ٹرین روکنے کے واقعات اس ریلوے پھاٹک پر ہونا معمول کی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہونٹوں کی سرجری کروانے والی ساری اداکارائیں بطخیں بن گئی ہیں۔ زرنش خان کی تنقید