ہونٹوں کی سرجری کروانے والی ساری اداکارائیں بطخیں بن گئی ہیں۔ زرنش خان کی تنقید

Feb 23, 2022 | 23:12:PM
ٹی وی، اداکارہ، زرنش خان
کیپشن: ٹی وی اداکارہ زرنش خان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی )معروف اداکارہ زرنش خان نے شوبز انڈسٹری میں ہونٹوں کی سرجریز کرانے والی اداکاراﺅں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں بطخیں قرار دیدیا۔

ایک ویب شو میں جب میں میزبان زرنش خان کو کہتے ہیں کہ آپ نے کبھی چہرے کے کسی خدوخال کی سرجری سے متعلق نہیں سوچا؟ ہونٹ بڑے کروالیں یا ناک تبدیل کروالیں۔ جواب میں اداکارہ نے جواب دیا کہ نہیں، میں نے اس بارے میں کبھی نہیں سوچا نہ ہی چہرے میں کچھ تبدیل کرواؤں گی، آپ مجھے دس سال بعد دیکھیں گے میں تب بھی ایسی ہی نظر آﺅں گی۔زرنش خان نے ساتھی اداکاراﺅں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ معذرت کے ساتھ مجھے بطخ جیسے ہونٹ نہیں چاہئیں، ساری اداکارائیں بطخیں بن گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ سب بہت خوبصورت ہوا کرتی تھیں لیکن نہ جانے ان کے ساتھ کیا ہوگیا۔واضح رہے کہ شوبز انڈسٹری میں کئی ایسے اداکار اور اداکارائیں ہیں جنہوں نے ناک یا ہونٹ کی سرجری کروارکھی ہے، جس کا انکشاف وہ خود بھی کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: منفرد تحفہ۔خان کیلئے بٹ نے کونسی خصوصی چیز  تیار کر لی؟