نامناسب حرکات۔ناشائستہ زبان ۔عامر لیاقت کو پارٹی سے نکالا جائے ۔پی ٹی آئی رہنما کی درخواست

Feb 23, 2022 | 20:07:PM
پارٹی رکنیت۔عار لیاقت۔راجہ اظہر۔اسد عمر ۔خط۔قیادت
کیپشن: ڈاکٹر عامر لیاقت (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) پی ٹی آئی سندھ کے نائب صدر و رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کی درخواست کردی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے پارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کو خط لکھا ، جس میں درخواست کی ہے کہ رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی پارٹی رکنیت ختم کی جائے۔انہوں نے کہاکہ عامر لیاقت حسین کی سوشل میڈیا پر ویڈیوز کیخلاف پارٹی قیادت ایکشن لے، عامر لیاقت نے اپنے بیانات اور ویڈیوز میں بانی ایم کیو ایم سے یکجہتی ظاہر کی۔خط میں کہا گیاہے کہ عامر لیاقت پی ٹی آئی کے درمیان رہتے ہوئے پارٹی کونقصان پہنچارہے ہیں، ان کی نامناسب حرکات اور ناشائستہ زبان سے ورکرز خوش نہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عامر لیاقت سے پارٹی قیادت اب سختی سے نمٹیں۔
یہ بھی پڑھیں۔مری جانیوالے ہوشیار۔انتظامیہ نے انتباہ جاری کر دیا