مری جانیوالے ہوشیار۔انتظامیہ نے انتباہ جاری کر دیا

Feb 23, 2022 | 19:34:PM
مری۔ٹریول ایڈوازری۔سیاح۔ٹائر چین۔پھسلن
کیپشن: برفباری کا منظر (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ملکہ کوہسار کوہ مری میں 25 فروری تک برفباری کی پیش گوئی،راولپنڈی ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی جس کے مطابق مری میں مختلف مقامات پر شدید برفباری ہوسکتی ہے،سیاح مری جانے سے قبل موسم کا حال ضرور چیک کریں۔
 ایڈوائزری کے مطابق مری آنے والے سیاحوں گاڑی کے ٹائروں میں ہوا کم رکھیں، مری آنے والے سیاح اضافی پٹرول کے ساتھ مری آئیں۔ مراسلہ کے مطابق برفباری میں پھسلن سے بچنے کے لئے ٹائروں پر چین کا استعمال کریں،کمزور بیٹری اور کمزور انجن والی گاڑیوں میں سفر مت کریں۔
یہ بھی پڑھیں۔  میٹرک و انٹر کے 22 لاکھ طلبا کا مستقبل خطرے میں پڑھ گیا