میاں چنوں میں  ٹریفک حادثہ۔ 4 خواتین اور بچہ جاں بحق

Feb 23, 2022 | 09:59:AM
میاں چنوں میں  ٹریفک حادثہ۔ 4 خواتین اور بچہ جاں بحق
کیپشن: میاں چنوں حادثہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24 نیوز) تلمبہ روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل رکشہ کچل دیا، جس کے نتیجے میں 4 خواتین اور بچہ جاں بحق ہوگیا۔

میاں چنوں نواحی گاؤں کی فیملی موٹرسائیکل رکشہ پر گھر جارہے تھے کہ راستے میں ٹریکٹرٹرالی نے ٹکرماردی، حادثے کے نتیجے 1 دوماہ کے بچے محمدعلی اور 4 خواتین جان کی بازی ہار گئیں۔

حادثے کے باعث جاں بحق ہونے والی خواتین میں شہزادہ مائی، شمیم مائی، مریم بی بی اور زاہدہ بی بی شامل ہیں جبکہ ایک بچی اور 4 خواتین سمیت 6 زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:دبئی جانے والے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کوریسکیو 1122 نے تحصیل ہسپتال میاں چنوں منتقل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سہاگ رات ۔ دولہا گرفتار۔ وجہ جان کر آپ کے ہوش اڑ جائینگے