ژوب پولیس لائن میں اہلکاروں میں جھگڑا، ایک دوسرے پر فائرنگ، 3 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع ژوب کی پولیس لائن میں 2 اہلکاروں میں جھگڑا ہو گیا۔
کوئٹہ سے پولیس حکام کے مطابق جھگڑے کے دوران پولیس اہلکاروں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی،پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے دونوں اہلکاروں سمیت 3 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
ایس ایچ او سٹی تھانہ کے مطابق پولیس اہلکاروں میں جھگڑے کی تفتیش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں :صبا قمر ایک اور تنازعے میں، مقدمہ درج کرنے کی درخواست