پی آئی اے کی نجکاری نے نیا باب کھولا ،آج پاکستان کی تاریخ کا سنہرا دن، گوہر اعجاز

Dec 23, 2025 | 21:58:PM
پی آئی اے کی نجکاری نے نیا باب کھولا ،آج پاکستان کی تاریخ کا سنہرا دن، گوہر اعجاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ آج پاکستان کی تاریخ کا سنہرا دن ہے ۔پاکستان کے بزنس مین نے ملک میں سرمایہ کاری کی ہے ۔پی آئی اے کافی عرصے مشکلات کا شکار تھی۔
 
سابق نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے گفتگو  کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ادارے اربوں روپے کا خسارہ کر رہے ہیں،پی آئی اے کی نجکاری نے نیا باب کھولا ہے،سرمایہ کاری کے نئی راہیں کھلیں گی ،عارف حبیب کنسورشیم نے ریکارڈ بولی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کافی عرصے مشکلات کا شکار تھی ۔پاکستان کے بزنس مین نے ملک میں سرمایہ کاری کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سینیٹر پلوشہ خان نے وفاقی وزیر مواصلات علیم خان کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرادی