پی آئی اے کی نجکاری ملکی معیشت پر اعتماد کا اظہار ہے: خواجہ آصف

Dec 23, 2025 | 19:52:PM
پی آئی اے کی نجکاری ملکی معیشت پر اعتماد کا اظہار ہے: خواجہ آصف
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر دفاع و ایوی ایشن خواجہ آصف نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی نجکاری پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پی آئی اے کی 135 ارب روپے میں فروخت ملکی معیشت پر بڑھتا ہوا اعتماد ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت سرکاری تحویل میں کاروباری اداروں کی نجکاری سے نہ صرف ہزاروں کھربوں کے نقصان سے نجات حاصل کرے گی بلکہ معیشت کی بحالی عمل تیز ہوگا،  خواجہ آصف نے کہاکہ نجکاری کمیشن کو مبارک ہو آج کی ٹرانزیکشن آنے والے وقت میں مزید کامیابیوں کی نوید ہے۔

واضح رہے کہ آج ہونے والی بولی میں عارف حبیب کنسورشیم نے 135 ارب روپے میں پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز خریدنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

عارف حبیب کنسورشیم نے قومی ائیرلائن کی نجکاری کے تیسرے مرحلے میں 135 ارب روپے کی بولی لگا کر پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

پی آئی اے کی نجکاری کے دوران عارف حبیب گروپ اور لکی کنسورشیم میں سخت مقابلہ ہوا، تاہم لکی کنسورشیم 134 ارب روپے پر جا کر پیچھے ہٹ گئی اور مزید بولی نہ دی، جس پر عارف حبیب گروپ کی کامیابی کا اعلان کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :انڈونیشیا کے باولر نے ٹی20 انٹرنیشنل میں نئی تاریخ رقم کر دی