ملک میں موسم کیسا رہےگا؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

Dec 23, 2022 | 16:48:PM
فائل فوٹو
کیپشن: ملک میں موسم کیسا رہےگا؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز میں کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کی نوید سنادی۔موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، شہر میں اس وقت 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج دن میں موسم خشک اور رات میں سرد رہے گا، دن میں درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا، ہوا 20 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلے گی۔ مری، گلیات، گلگت بلتستان، کشمیر، شمالی بلوچستان اور بالائی خیبر پختو نخوا میں بھی موسم شدید سرد ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق مسلسل خشک موسم کے باعث شدید دھند کا سلسلہ خیبر پختو نخوا اور پنجاب میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔

پشاور، رشکئی، نوشہرہ، مردان، صوابی ،چارسدہ اور ڈی آئی خان شدید دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔پنجاب میں جہلم، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، میانوالی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ، ساہیوال، بھکر، لیہ، بہاولپور، بہاولنگر، ملتان ، رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔

سندھ میں سکھر، لاڑکانہ، حیدر آباد، موہنجوداڑو اورگردو نواح میں رات 08 سے دن 12 بجے تک شدید دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔