گائے گی دنیا گیت میرے۔۔۔

ملکہ ترنم نور جہاں کی آج 22ویں برسی منائی جا رہی ہے

Dec 23, 2022 | 11:38:AM
گائے گی دنیا گیت میرے۔۔۔
کیپشن: گائے کی دنیا گیت میرے۔۔۔
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گائے گی  دنیا گیت میرے،ملکہ ترنم نور جہاں کی آج 22ویں برسی منائی جارہی ہے،نور جہاں 21ستمبر 1926کو قصور میں پیدا ہوئیں، اصل نام اللہ وسائی تھا۔


اللہ وسائی سے ملکہ ترنم کہلانے والی نور جہاں نے فنی کیرئیر کا آغاز 1935 میں "پنڈ دی کڑی " سےکیا،صدارتی ایوارڈ تمغہ امتیاز اور پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا،نورجہاں نے 1965 کی جنگ میں ملی نغموں سے قوم کا لہو گرما دیا۔


اے وطن کے سجیلے جوانوں، ایہہ پتر ہٹاں تے نئی وکدے گائے،رنگ لائے گا شہیدوں کا لہو، میریا ڈھول سپاہیا سپر ہٹ نغمے بنے۔میڈم نور جہاں کی خوبصورت اور کانوں میں رس گھولنے والی آواز کی وجہ سے انہیں ملکہ ترنم کا خطاب ملا۔میڈم نور جہاں 23دسمبر 2000ء کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی تھیں ان کی عمر 74برس تھی۔