جنید صفدر کب الیکشن لڑیں گے۔۔۔کیپٹن صفدر کا بڑا اعلان 

Dec 23, 2021 | 22:49:PM
کیپٹن صفدر، صاحبزادے، سیاست میں آنے سے متعلق،
کیپشن: جنید صفدر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے اپنے صاحبزادے کے سیاست میں آنے سے متعلق بتاتے ہوئے کہا ہے کہ جنید صفدر بھی تعلیم مکمل کرنے کے بعد الیکشن لڑے گا۔
مانسہرہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن (ر)صفدر نے کہا کہ سر پر کفن باندھ کے نکلا ہوں، لوگوں کے داماد مشکل وقت میں بھاگ جاتے ہیں، میں نوازشریف کے ساتھ کھڑا رہا ہوں۔کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ عدالت سے 10 سال نااہل ہوا مگر عوام تو میرے ساتھ ہیں۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ صوبہ ہزارہ ہماری منزل ہے، ہمارا اپنا گورنر اور وزیر اعلیٰ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: مریم انصاری کی شادی ۔۔۔ علی انصاری اور صبور علی کی ڈانس ویڈیو ہٹ