معروف گانے ”کچی ڈوریوں ڈوریوں ڈوریوں سے مینوں تو باندھ لے“حریم شاہ کی اپنی شوہر کیساتھ ویڈیو وائرل 

Dec 23, 2021 | 21:47:PM
ٹک ٹاک سٹار، حریم شاہ، اپنی شوہر، ویڈیو، دھوم مچا دی
کیپشن: حریم شاہ اپنے شوہر کیساتھ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی اپنے شوہر بلال شاہ کیساتھ معروف گانے ”کچی ڈوریوں ڈوریوں سے مینوں تو باندھ لے“ پر ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر حریم شاہ نے فلم میں کام کیا نہ کسی ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھائے مگر شہرت کی وادی میں قدم ایسا رکھا کہ سوشل میڈیا صارفین ان کے دلدادہ ہو گئے اور شہرت کا یہ سفر اب تک جاری ہے۔بلال شاہ سے شادی کے بعدتو حریم شاہ نے وطیرہ بنا لیا ہے کہ کچھ ہو نا ہو مگر ویڈیو وائرل ضرور ہو۔

ٹک ٹاک سٹار نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں بلال شاہ اپنی اہلیہ کی گردن میں سونا کا لاکٹ پہنا رہے ہیں بیک میں معروف گانا ”کچی ڈوریوں ڈوریوں ڈوریوں سے مینوں تو باندھ لے“چل رہا ہے ، حریم شاہ لاکٹ پہننے کے بعد خوشی کااظہار کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ” میں نچاں فراٹے مار کے“۔۔۔حریم شاہ نے نئی ویڈیو شیئر کر دی