” میں نچاں فراٹے مار کے“۔۔۔حریم شاہ نے نئی ویڈیو شیئر کر دی

Dec 13, 2021 | 18:01:PM
ٹک ٹاکر۔شراب۔گانا۔ویڈیو۔شعر
کیپشن: حریم شاہ شوہر کے ساتھ ڈانس کر رہی ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ٹک ٹاکر حریم شاہ نے فلم میں کام کیا نہ کسی ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھائے مگر شہرت کی وادی میں قدم ایسا رکھا کہ سوشل میڈیا صارفین ان کے دلدادہ ہو گئے اور شہرت کا یہ سفر اب تک جاری ہے ۔
بلال شاہ سے شادی کے بعدتو حریم شاہ نے وطیرہ بنا لیا ہے کہ کچھ ہو نا ہو مگر ویڈیو وائرل ضرور ہو۔12دسمبر کو انہوں نے شراب کی ویڈیو وائرل کی۔ ساتھ ہی انہوں نے اسی لباس میں ایک گانے کی بھی ویڈیو شیئر کر دی۔اس ویڈیو میں حریم شاہ اور ان کے شوہر بلال شاہ ” میں نچاں فراٹے مار کے“ گانے پر ڈانس کر رہے ہیں۔ ایک بچہ بھی شرماتے شرماتے ان کا ساتھ دے رہا ہے۔


اگلے دن ہی حریم شاہ نے ایک شعر گنگناتے ہوئے ویڈیو وائرل کر دی۔


 غلامی ہم عشق میں کر رہے ہیں آپ کی۔۔۔۔ورنہ ہم سنتے نہیں ہیں کسی کے باپ کی
اب یہ معلوم نہیں کہ یہ شعربلال شاہ کیلئے چتاﺅنی ہے یا حریم شاہ معمول کے مطابق کسی کا شعر پڑھ رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔متنازع ٹک ٹاکر حریم شاہ کی شراب کے ساتھ ویڈیو وائرل