خلا میں ہیئر کٹنگ سیلون ۔۔دلچسپ ویڈیو وائرل 

Dec 23, 2021 | 11:45:AM
خلا میں ہیئر کٹنگ سیلون
کیپشن: خلا میں ہیئر کنٹگ سیلون کی تصاویر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خلاباز کے بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر بال کٹوانے کی ویڈیو نے سوشل میڈ یا پر دھوم مچارکھی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں :دنیا کا پہلا ایس ایم ایس ڈیڑھ لاکھ ڈالر میں نیلام
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پرایک ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خلا باز اپنے ساتھی خلا باز کے  بال کاٹ رہا ہے۔یہ ویڈیو اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر معروف خلابازمیتھیاس مورر نے شیئر کی جسے سوشل میڈیا صارفین خوب پسند کررہے ہیں ۔

انہوں نے ویڈیو کیساتھ یہ کیپشن دیا کہ ”خلامیں سیلو ن نے بھی قدم رکھ لئے جہاں حجام بہت سی صلاحیتوں کا مالک ہے کیونکہ ہم میں سے کوئی بھی نہیں چاہتا کہ ہماری آنکھوں میں بال پڑیں یا اس سے بھی بدتر“

واضح رہے کہ چاری (بال کاٹنے والا)اور مورر دونوں چھ ماہ کے کیلئے ایلون مسک کے اسپیس ایکس کے کریو 3 مشن کا حصہ تھے جو آئی ایس ایس پہنچے تھے۔

یہ بھی پڑھیں :امریکا کے ہائپر سونک میزائل کا تجربہ ایک مرتبہ پھر ناکام