دنیا کا پہلا ایس ایم ایس ڈیڑھ لاکھ ڈالر میں نیلام 

Dec 23, 2021 | 10:51:AM
دنیا کا پہلا ایس ایم ایس ، فروخت
کیپشن: دنیا کا پہلا ایس ایم ایس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دنیا کا سب سے پہلا ایس ایم ایس (میسیج )ڈیڑھ لاکھ ڈالر میں نیلام ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق دنیا کا سب سے پہلا ایس ایم ایس (میری کرسمس کامیسیج) نیلام ہوگیا۔ نیلامی کی رقم ڈیڑ لاکھ ڈالر کمپنی نے وصول کرلی ۔"میری کرسمس" کا یہ پیغام برطانوی پروگرامر نیل پاپ ورتھ نے اپنے کمپیوٹر سے 3 دسمبر 1992 کو برطانیہ کی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ووڈافون کے اس وقت کے ڈائریکٹر رچرڈ جارویس کو بھیجا تھا۔پاپ ورتھ اور اس کےساتھیوں نے موبائل صارفین کو ایک دوسرے کے فون پر میسیج بھیجنے کی راہ ہموار جس کی ارتقائی شکل آج ہم واٹس ایپ اور دیگر میسیجنگ سروس کی شکل میں دیکھ سکتے ہیں۔

 امریکی میڈیا کے مطابق موصول ہونے والے پیغام کی 3D اینیمیشن کے ساتھ ایک ڈیجیٹل فریم بھی خریدار کو دیا جائیگاجبکہ ووڈافون کے مطابق وہ میسیج سے حاصل ہونے والی رقم اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کو عطیہ کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا کے ہائپر سونک میزائل کا تجربہ ایک مرتبہ پھر ناکام