قائد اعظم ٹرافی،سدرن پنجا ب نے سندھ کو ہرا کر فتح نا م کر لی 

Dec 23, 2020 | 20:10:PM
قائد اعظم ٹرافی،سدرن پنجا ب نے سندھ کو ہرا کر فتح نا م کر لی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قائد اعظم ٹرافی میں سندھ کے بولرز ہدف کا دفاع کرنے میں ناکام،سدرن پنجاب نے چوتھی اننگز میں 370 رنز کا ہدف عبور کر کے پانچ وکٹ سے کامیابی اپنے نام کرلی۔
تفصیلا ت کے مطا بق سٹیٹ بینک گراﺅنڈ پر سندھ نے سدرن پنجاب کو جیت کیلئے 370 رنز کا ہدف دیا تھا۔ سدرن پنجاب نے کھیل کے آخری روزآخری سیشن میں پانچ وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔عمران رفیق اور سلمان علی آغا نے سنچریاں اسکور کیں۔ عمران نے 130 اور سلمان نے 100 رنز بنائے۔ زین عباس 81 رنز بناکرآﺅٹ ہوئے۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سینٹرل پنجاب اور خیبر پختونخوا کے درمیان میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔ سینٹرل پنجاب کی جانب سے قاسم اکرم اور سعد نے دوسری اننگز میں نصف سنچریاں اسکور کیں۔9 راﺅنڈز کے بعد خیبر پختونخوا پوائنٹس ٹیبل پر پہلی، سدرن پنجاب دوسری، ناردرن تیسری جبکہ سینٹرل پنجاب چوتھی پوزیشن پر ہے۔