پاکستان میں آبی مسائل کا حل بہتر حکمت عملی میں پوشیدہ

Aug 23, 2025 | 22:14:PM
پاکستان میں آبی مسائل کا حل بہتر حکمت عملی میں پوشیدہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستان میں مون سون سیزن 2025 کے دوران پانی کا ضیاع تشویشناک حد تک بڑھ چکا ہے، حالیہ مون سون سیزن میں ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشیں ہوئیں، جس سے دریا اور ندی نالے بھر گئے۔

محکمہ آبپاشی کے مطابق یکم جولائی سے 20 اگست تک کوٹری کے مقام سے بحیرہ عرب میں 9.04 ملین ایکڑ فٹ (MAF)پانی خارج ہو چکا ہے، مزید 4 سے 5 ملین ایکڑ فٹ پانی کے اخراج کا امکان ہے کیونکہ سوات، کشمیر اور دیگر پہاڑی علاقوں سے ندیوں میں پانی کا بہاؤ بدستور جاری ہے۔

ملک کے اہم آبی ذخائر جس میں تربیلا، راول، خانپور اور سملی ڈیم ا شامل ہیں اپنی مکمل گنجائش تک پہنچ چکے ہیں،منگلا ڈیم 75 فیصد بھرا ہوا ہے، اس صورتحال میں اضافی پانی کو محفوظ کرنے کے لیے کوئی متبادل انتظام موجود نہیں، جس کی وجہ سے اضافی پانی ضائع ہو رہا ہے۔

یہ اعداد و شمار اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں آبی وسائل کے مؤثر انتظام اور اضافی پانی کو محفوظ کرنے کی صلاحیت تاحال ناکافی ہے۔

آبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے فوری اقدامات نہ کیے گئے تو ملک کو شدید آبی بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اگر بروقت نئے ڈیمز کی تعمیر اور موجودہ نظام کی بہتری پر کام نہ کیا گیا تو آبی مسائل میں اضافہ ہوگا، پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے نئے ڈیمز کی تعمیر وقت کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں :این اے 129 الیکشن :ن لیگی دھڑوں کو متحد کرنے کی ذمہ داری سعد رفیق کے سپرد