بلاول بھٹو زرداری کی تعلقہ رتو ڈیرو کی یونین کونسل وارث ڈینو آمد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی تعلقہ رتو ڈیرو کی یونین کونسل وارث ڈینو آمد، پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کے ہمراہ بروہی کمیونٹی کے گاؤں خیر محمد بروہی کا دورہ کیا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور نے سیلاب متاثرین کیلئے سندھ پیپلزہاؤسنگ کے تحت بننے والے مکمل اور زیرتعمیر گھروں کا دورہ کیا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گاؤں خیرمحمد بروہی کے مختلف گھروں میں جاکر مکینوں سے حال احوال دریافت کرتے رہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو گاؤں خیر محمد بروہی کے مکینوں نے اپنے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گاؤں خیر محمد بروہی کے مکینوں کے مسائل کے حل کے لئے فوری ہدایات جاری کیں۔
یہ بھی پڑھیں:این اے 129 الیکشن :ن لیگی دھڑوں کو متحد کرنے کی ذمہ داری سعد رفیق کے سپرد