پنجاب کےبڑےمہاجرین کیمپ میانوالی سےافغانیوں کاانخلا شروع!
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سجاد اظہر پیرزادہ) میانوالی کے پہاڑوں کے دامن میں واقع علاقوں کوٹ چاندنہ اوردیگرمیں مقامی لوگوں سے زمین کرائے پر لے کر دو ہزار ایکڑ زمین پر ایک مہاجر کیمپ بنایا گیا تھا جسے کوٹ چاندنہ افغان پناہ گزین کیمپ کا نام دیا گیا,اس کیمپ میں 2 لاکھ کے قریب افغان مہاجرین کوخیبر پختونخوا سے لے جاکربسایاگیا۔
اب پاکستان حکومت کی پالیسی کے مطابق یہاں سے افغانیوں کوواپس بھیجناشروع کردیاگیاہے،ڈی سی میانوالی خالد جاوید گورایہ نے 24 ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے ہمیں بتایا کہ 24گھنٹوں میں 1ہزار افغانیوں کوافغانستان بھیجاگیا ہےلیکن بڑا سوال ہے کہ میانوالی میں اب صرف 7 ہزار کے قریب افغانی کیمپ میں موجود ہیں،باقی کہاں گئے؟ اس حوالے سے مکمل رپورٹ آپ 24 ڈیجیٹل کے یوٹیوب چینل پر دیکھ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار پاکستان ہائی کمیشن ڈھاکہ پہنچ گئے