اٹلی میں"چونسہ جیلاٹو فیسٹیول" کا شاندار آغاز

Aug 23, 2025 | 19:23:PM
  اٹلی میں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( انور عباس)  اٹلی میں"چونسہ جیلاٹو فیسٹیول" کا شاندار آغاز  ہو گیا, پاکستانی سفارتخانہ روم نے یومِ آزادی اور معرکۂ حق کی مناسبت سے اس منفرد تقریب کا آغاز کر دیا, پاکستان کے چونسہ آّم کا اطالوی جیلاٹو کے ساتھ فیوژن اطالوی عوام کے دلوں میں گھر کر گیا۔

 روم میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے ’’چونسہ جیلاٹو‘‘ ایونٹ کو ایک بڑی پبلک ڈپلومیسی سرگرمی کے طور پر شروع کیا گیا، جس میں معروف اطالوی آئس کریم ساز فریجیڈیریم نے خصوصی تعاون کیا, فیسٹیول کا افتتاح روم کے تاریخی اور مقبول مرکز "پیازا ناوونہ" میں ہوا، جس میں اطالوی عوام کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔

 چونسہ آم اور اطالوی جیلاٹو کے حسین امتزاج کو شرکاء نے بے حد پسند کیا، فریجیڈیریم کے بانی فبریزیو نے پاکستانی آم کی قدرتی مٹھاس اور اعلیٰ معیار کو سراہتے ہوئے کہا کہ چونسہ آم جیلاٹو بنانے کے لیے سب سے موزوں ہے۔

پاکستانی سفیر علی جاوید نے فریجیڈیریم کو شاندار نتائج پر خراجِ تحسین پیش کیا اور مستقبل میں بادام، اخروٹ، خوبانی اور زعفران فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی، ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور کے پی کا اعلیٰ معیار زعفران اطالوی مارکیٹ میں متعارف کروایا جائے گا، جبکہ دنیا کا سب سے نایاب اور بہترین خشک میوہ پاکستانی چلغوزہ بھی اُجاگر کیا جائے گا۔

 سفیر نے اعلان کیا کہ قومی دن 23 مارچ پر پاکستانی کینو فریجیڈیریم کو بطور تحفہ دیا جائے گا تاکہ’’کینو جیلاٹو‘‘ تیار کیا جا سکے, فبریزیو نے نئے تجربات اور اشتراک کو مزید آگے بڑھانے کی یقین دہانی کرائی۔ یہ تقریب پاکستانی یومِ آزادی اور معرکۂ حق کی خوشی میں اطالوی سول سوسائٹی کو شریک کرنے کی سفارتی کوششوں کا حصہ تھی۔

یہ بھی پڑھیں :یونان کا ڈیجیٹل ویزا کیسے حاصل کریں؟