کرنسی سمگلنگ کے عالمی گروہ کا کارندہ سیالکوٹ ایئرپورٹ سے گرفتار 

Aug 23, 2025 | 19:08:PM
کرنسی سمگلنگ کے عالمی گروہ کا کارندہ سیالکوٹ ایئرپورٹ سے گرفتار 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے کرنسی سمگلنگ میں ملوث عالمی گروہ کا اہم کارندہ گرفتار کرلیا ہے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن ٹیم نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کارروائی کی اور غیر ملکی کرنسی دبئی سمگل کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم سے 36 ہزار سعودی ریال، 205 یو اے ای درہم برآمد ہوئے، ملزم یہ کرنسی دبئی اسمگل کر رہا تھا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے گزشتہ 1 سال میں 48 بار دبئی کا سفر کیا جس پر شبہ ہوا، ایئر پورٹ پر ملزم کی تلاشی لینے پر غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی،ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کرنسی سمگلنگ کے عالمی گروہ کے ساتھ کام کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت:ہسپتال کی غفلت سے نومولود بچی کے مرنے پر والد لاش بیگ میں رکھ کر عدالت پہنچ گیا