بھارت:ہسپتال کی غفلت سے نومولود بچی کے مرنے پر والد لاش بیگ میں رکھ کر عدالت پہنچ گیا 

Aug 23, 2025 | 19:02:PM
بھارت:ہسپتال کی غفلت سے نومولود بچی کے مرنے پر والد لاش بیگ میں رکھ کر عدالت پہنچ گیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری کے ہسپتال میں نومولود کے انتقال پر ایک شخص اپنی بیٹی کی لاش بیگ میں رکھ کر مقامی عدالت پہنچ گیا۔

ضلعی مجسٹریٹ نے نومولود کی موت کا نوٹس لیتے ہوئے لکھیم پور کے ہسپتال کو سیل کرنے کا حکم دے دیا،بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بچی کے والد وپین گپتا نے الزام لگایا کہ ہسپتال نے بار بار فیس بڑھائی اور ڈلیوری میں تاخیر کی  جس کے نتیجے میں نومولود کی جان چلی گئی۔

ضلعی مجسٹریٹ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ نومولود کی موت کے معاملے پر انتظامیہ نے ہسپتال کو سیل کردیا ہے،ہسپتال میں موجود مریضوں کو دوسرےہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

 نومولود کے والد کا کہنا تھا کہ نجی ہسپتال نے نارمل ڈلیوری کیلئے 10 ہزار اور آپریشن کیلئے 12 ہزار بھارتی روپے مانگے تھے مگر جیسے ہی میری اہلیہ کی حالت بگڑتی گئی، ہسپتال انتظامیہ پیسے بڑھاتی رہی۔

بچی کے والد کا کہنا ہے کہ میں نے رات ڈھائی بجے تک پیسے کا انتظام کرلیا اور ہسپتال والوں سے کہا کہ اگر وہ آپریشن نہیں کرسکتے تو میں اپنی بیوی کو کہیں اور لے جاؤں، مگر انہوں نے علاج شروع کرنے سے پہلے پورے پیسے جمع کروانے کی ضد کی۔

گپتا نے الزام لگایا کہ بچی کی موت کے بعد ہسپتال والوں نے ان کی بیوی کو سڑک پر پھینک دیا، میں اپنی بیوی کو سرجن کے پاس لے گیا اور پھر مردہ بچی بیگ میں رکھ کر ضلعی مجسٹریٹ کے پاس پہنچا۔

اس واقعے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے ہسپتال کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے سیل کر دیا ہے جبکہ متاثرہ خاندان انصاف کا مطالبہ کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شام: بشارالاسد حکومت کے خاتمے کے بعد کرنسی بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ