محسن نقوی کاایک اورپروجیکٹ مکمل ،نوتعمیرشدہ 22تھانے لاہورپولیس کےحوالے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عرفان ملک)سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کاایک اورپروجیکٹ مکمل ہوگیا،نئےتعمیرشدہ 22پولیس سٹیشن لاہورپولیس کےحوالے کر دیئے گئے۔
محسن نقوی کی وزارت اعلیٰ کے دورمیں پنجاب کےتمام تھانوں کواپ گریڈکرنے کاپروجیکٹ شروع کیاگیاتھا،پنجاب میں 36سمارٹ پولیس سٹیشن بنائےجانےتھے جن میں سب سےزیادہ 22سمارٹ پولیس سٹیشن لاہور میں بنائےگئے۔
لاہورمیں سمارٹ پولیس سٹیشنزکی بلڈنگز جدید طرز تعمیر کی بنیاد پر بنائی گئی ہیں،سمارٹ پولیس سٹیشنز میں جوہر ٹاؤن ،سمن آباد ،نواں کوٹ ،قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ ، لوہاری گیٹ ، کوٹ لکھپت اور باٹا پور تھانہ شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایوان صدر سوشل میڈیا پر متحرک، واٹس ایپ چینل بنالیا
شیرا کوٹ ، وحدت کالونی ، سندر ، شفیق آباد ، ہربنس پورہ ، نواب ٹاؤن ،نشتر کالونی ، شالیمار ، اسلام پورہ ، گجرپورہ ، غالب مارکیٹ ،ساندہ ، شاہدرہ اور شادباغ پولیس سٹیشن بھی سمارٹ پولیس سٹیشنز میں شامل ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق ان تھانوں کی بلڈنگزآئندہ چندروزمیں فعال کر دی جائیں گی۔