پاک فوج بلوچستان کی عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے: فیلڈ مارشل

Aug 23, 2025 | 10:14:AM
پاک فوج بلوچستان کی عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے: فیلڈ مارشل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج بلوچستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف سید عاصم منیر نے تربت، بلوچستان کا دورہ کیا، دورے کا مقصد موجودہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینا، ترقیاتی اقدامات کا معائنہ کرنا، اور بلوچستان میں استحکام اور خوشحالی کے لیے فوجی اور سول اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط بنانا تھا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، چیف سیکرٹری بلوچستان اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

آرمی چیف کو سیکیورٹی کی مجموعی صورتِ حال، خطرات کے تناظر، فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشنز، جاری ترقیاتی منصوبوں، اور جنوبی بلوچستان میں سماجی و اقتصادی حالات بہتر بنانے کی کوششوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

فیلڈ مارشل نے وزیراعلیٰ بلوچستان اور سول انتظامیہ کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران گڈ گورننس، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، اور جامع و عوام دوست ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں:بونیر میں کلاؤڈ برسٹ، سیلاب سے کتنا جانی و مالی نقصان ہوا؟ سرکاری رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

انہوں نے ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سول اور عسکری اداروں کی مشترکہ کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کیا، جن کا سامنا بلوچستان کی عوام کو ہے، اور جنوبی بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بلوچستان کی عوام کے ساتھ پاک فوج کے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ امن، خوشحالی اور پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔

فیلڈ مارشل نے جوانوں سے ملاقات کے دوران ان کے بلند حوصلے، عملی تیاری، اور قومی خودمختاری کے دفاع کے لیے غیر متزلزل عزم کو سراہا، انہوں نے مشکل حالات کے باوجود خطے میں امن و استحکام کے قیام میں ان کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

قبل ازیں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تربت پہنچنے پر کور کمانڈر بلوچستان نے استقبال کیا۔