روسی صدر پیوٹن کیخلاف بغاوت کرنے والا گروہ کا سربراہ طیارہ حادثے میں ہلاک

Aug 23, 2023 | 23:10:PM
روسی صدر پیوٹن کیخلاف بغاوت کرنے والا گروہ کا سربراہ طیارہ حادثے میں ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) روسی صدر پیوٹن کے خلاف بغاوت کرنے والے گروہ ویگنر کا سربراہ طیارہ حادثے میں ہلاک ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے خلاف بغاوت کرنے والے گروہ ویگنر کا سربراہ یوگینی پریگوزن طیارہ حادثے میں ہلاک ہو گیا، نجی طیارہ ماسکو سے سینٹ پیٹرزبرگ جا رہا تھا،  طیارے میں عملے سمیت کل 10 افراد سوار تھے۔

یہ بھی پڑھیں: شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری،صحت کارڈ کی سہولت دوبارہ سے بحال

قبل ازیں روسی نجی فوجی گروہ ویگنر سے منسلک ٹیلیگرام چینل ’گرے زون‘ نے خبر دی تھی کہ ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگون جس طیارے میں سوار تھے اس کو ماسکو کے شمال میں ٹیور کے علاقے میں فضائی دفاع نے مار گرایا تھا۔