شاہ عبدالطیف بھٹائیؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر 15 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

Aug 23, 2023 | 18:01:PM
 شاہ عبدالطیف بھٹائیؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر 15 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائیؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر 15 روز کے لئے مٹیاری میں دفعہ 144 نافذ،نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  کمشنر حیدرآباد نے  سندھ کے عظیم صوفی بزرگ اور شاعر حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس  کے موقع پر 15 روز کیلئے دفعہ 144 کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

 کمشنر حیدرآباد کے مطابق  عرس کے دوران امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے،  جبکہ دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران اسلحے کی نمائش پر سخت پابندی ہوگی.

حضرت شاہ عبدالطیف بھائیؒ کے عرس میں ملک بھر سے زائرین بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں.