ملک بھر میں بڑی خرابی دور ،انٹر نیٹ سروس بحال

Aug 23, 2022 | 10:59:AM
 انٹرنیٹ سروس, پی ٹی سی ایل , ٹرانسمیشن ,24نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ملک بھر میں پیدا ہونے والی بڑی خرابی ٹھیک کردی گئی ۔

ملک کے مختلف حصوں میں انٹرنیٹ سروس  میں خرابی پیدا ہوگئی تھی جس  کی وجہ سے مختلف شہروں میں سروس معطل ہوگئی تھی یا پھر رفتار کم ہوگئی تھی ۔اب یہ خرابی دور کردی گئی ہے۔

ترجمان پی ٹی سی ایل کے مختلف مقامات پر آپٹیکل فائبرکٹنے سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی جس سے ملک کے شمالی اور و سطی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل رہی۔ پی ٹی سی ایل کی ٹیمز نےکٹ کی نشاندہی کرکے خرابی دور کردی ہے جس کے بعد انٹرنیٹ کی  فراہمی مکمل طور پر بحال ہے۔

ضرورپڑھیں :پنجاب میں ایمرجنسی نافذ

واضح رہے کہ ایک ہفتے میں دوسری بار انٹرنیٹ کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا، اس سے قبل 19 اگست کو بھی پی ٹی سی ایل کے ٹرانسمیشن سسٹم میں فنی خرابی پیدا ہوئی تھی۔