چاغی, نامعلوم مسلح افراد کا حملہ، غیرملکی سمیت نجی کمپنی کے 10 ملازم قتل، 5 زخمی

Apr 23, 2026 | 14:45:PM
چاغی, نامعلوم مسلح افراد کا حملہ، غیرملکی سمیت نجی کمپنی کے 10 ملازم قتل، 5 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بلوچستان کے ضلع چاغی میں دالبندین کے قریب واقع علاقے دریگون میں گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں نجی کمپنی کے 10 ملازم جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔

 سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ دالبندین سے شمال مغرب کی جانب پاک افغان سرحد کے قریب پیش آیا، جہاں این آر ایل کمپنی تانبہ اور سونے کی تلاش کے منصوبے پر کام کر رہی تھی،مسلح افراد نے شام تقریباً 6 بجے اچانک حملہ کیا، جس کے دوران فائرنگ کے ساتھ ساتھ تیل کے ذخیرے کو بھی آگ لگا دی گئی۔

 ہسپتال ذرائع کے مطابق دالبندین کے پرنس فہد ہسپتال میں اب تک 10 لاشیں منتقل کی جا چکی ہیں جبکہ 5 زخمی افراد زیرِ علاج ہیں،جاں بحق افراد میں ایک غیر ملکی شامل ہے جس کا تعلق ترکی سے بتایا جا رہا ہےجبکہ دو مقامی حفاظتی اہلکاروں کا تعلق دالبندین سے ہے۔

 دیگر افراد کا تعلق ملک کے مختلف علاقوں سے بتایا گیا ہے۔

سرکاری حکام نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی آپریشن مکمل ہونے تک مزید تفصیلات جاری نہیں کی جائیں گی، واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔