پلاننگ کے تحت کراچی کو برباد کیا جا رہا ہے:فاروق ستار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ ایک پلاننگ کے تحت کراچی کو برباد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ کراچی پورے ملک کی معیشت کو چلاتا ہے، اس کے ساتھ سوتیلوں جیسا سلوک ہو رہا ہے، 2018ء میں کراچی کا ماسٹر پلان بنایا گیا تھا، جس پر 2030ء تک عمل درآمد ہونا تھا، کراچی کی 4 کروڑ کی آبادی طارق منصور کے ساتھ کھڑی ہے۔
ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ 2007ء میں ایم کیو ایم نے ایک ماسٹر پلان بنایا تھا، جوڈیشل کمیشن کے حکم پر سندھ حکومت نے اس ماسٹر پلان کو منظور کیا،اب اس ماسٹر پلان کی سنگین خلاف ورزیاں ہوئی ہیں، یہ لوگ اپنے کرائم کو چھپانے کے لیے نیا پلان بنا رہے ہیں۔