سپر ماڈل بیلا حدید کااپنی تصویری یادداشتیں شائع کرنے کااعلان

Apr 23, 2026 | 15:12:PM
 سپر ماڈل بیلا حدید کااپنی تصویری یادداشتیں شائع کرنے کااعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سپر ماڈل بیلا حدید نے اپنی تصویری یادداشتیں شائع کرنے کا اعلان کر دیا ۔
بیلا حدید اپنی 30ویں سالگرہ کے موقع پر ریزولی کے تحت شائع ہونے والی باتصویر یادداشتیں پیش کر رہی ہیں، جس میں ان کی پری ٹین عمر سے لے کر اب تک کی زندگی کو دستاویزی شکل دی گئی ہے اور اس میں ان کے ہاتھ سے لکھی گئی کہانیاں بھی شامل ہیں۔


Between Us کے عنوان سے یہ کتاب فوٹوگرافر یاسمین دیبا کے ساتھ مل کر تیار کی گئی ہے جو بیلا حدید کی بچپن کی دوست بھی ہیں اور انہوں نے ان کی نوعمری سے تصاویر لی ہیں، یہ ذاتی نوعیت کی تصاویر ان کی پرورش سے لے کر عالمی شہرت یافتہ سپر اسٹار بننے تک کے سفر کو دکھاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ سوہائے علی ابڑو کی شوہر سے علیحدگی؟ایک دوسرے کوان فالوکردیا
یہ کتاب دوستی، خاندان اور عوامی زندگی میں کیریئر کی ایک بصری عکاسی پیش کرتی ہے جو مداحوں کے لیے یکساں طور پر دلچسپی کا باعث ہوگی، کتاب Rizzoli کی ویب سائٹ پر پری سیل کے لیے دستیاب ہے اور 6 اکتوبر کو جاری کردی جائے گی۔