بنگلہ دیش ایئر لائن کیلئے جدید طیاروں کی خریداری کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بنگلہ دیش نے اپنی قومی ایئرلائن کو منافع بخش بنانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے جدید طیاروں کی خریداری کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت کے مطابق اس اقدام سے ایئرلائن کے آپریشنز کو مضبوط اور مسابقتی بنایا جائے گا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق یہ اقدام وزیر اعظم طارق رحمان کے مشورے پر کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد قومی ایئرلائن بیمان بنگلہ دیش ایئرلائنز کو مالی طور پر مستحکم اور مؤثر بنانا ہے۔
بنگلہ دیش کے وزیر مملکت برائے شہری ہوا بازی و سیاحت ایم راشد الزمان ملت نے بتایا کہ بوئنگ کے ساتھ معاہدہ 30 اپریل تک متوقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے ذریعے نہ صرف جہازوں کو جدید بنایا جائے گا بلکہ ایئرلائن کی کارکردگی اور مسابقتی صلاحیت میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔
مزید پڑھیں:ڈنمارک میں2ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم، متعدد افراد زخمی