نجی سکولوں کیلئے محکمہ تعلیم سندھ کا اہم سرکلر جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(رابیل سدید)محکمہ تعلیم سندھ نے نجی سکولوں کیلئے اہم سرکلر جاری کردیا۔
محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سےجاری کئے گئے سرکلرمیں میٹرک کے طلبہ سے فیس مارچ 2026 تک وصول کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اوراپریل 2026 کے امتحانی طلبہ سے اضافی فیس لینے پر پابندی عائدکی گئی ہے۔
نویں سے دسویں میں پروموٹ ہونے والے طلبہ کی نئی فیس کا شیڈول جاری کیاگیاہے جس کے مطابق جون اور جولائی 2026 کی فیس اپریل اور مئی میں وصول کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پری پرائمری سے نویں جماعت تک طلبہ کیلئے بھی نئی فیس پالیسی نافذکرنے کااعلان کیاگیاہے،نجی سکولوں کو الگ الگ فیس ووچرز جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،اپریل تا جون اور مئی تا جولائی کیلئے علیحدہ فیس ووچرز لازمی قراردیئے گئے ہیں،جون کی فیس کا ووچر 30 جون تک اور جولائی کا 31 جولائی تک قابل قبول ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب سکیم؛ 32کروڑ کی پٹرول سبسڈی بائیکرز کومل گئی
محکمہ تعلیم سندھ کی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیتے ہوئے سکول انتظامیہ کووارننگ دی گئی ہے کہ خلاف ورزی پر کارروائی کا امکان ہے۔