مادھوری ڈکشت اورترپتی ڈمری اگلی کونسی فلم میں اکھٹی جلوہ گر ہو نگی ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی اداکارہ مادھوری ڈکشت اورترپتی ڈمری’’بھول بھلیاں 3‘‘کے بعد فلم ’’ماں بہن‘‘ میں نظر آئیں گے۔ اس فلم کی شوٹنگ اگلے ماہ مئی میں شروع ہوگی۔مادھوری ڈکشت اور ترپتی ڈمری اس فلم کیلئے شراکت داری کرینگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فلم ڈجیٹل پلیٹ فارمز (او ٹی ٹی) پر ریلیز ہوسکتی ہے۔ مڈڈے کی رپورٹ کے مطابق اس فلم کی شوٹنگ اگلے ماہ شروع ہوگی، تاہم،فلم کے تعلق سے دیگر تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں اور تصدیق بھی باقی ہے۔ یہ ’’ماں بیٹی‘‘ پر مبنی فلم ہوگی جس میں مادھوری دکشت اور ترپتی ڈمری اداکاری کریں گے۔ یہ فلم ان دونوں کی زندگی کے اطراف گھومتی ہے۔ دونوں اداکاراؤں نے اس مرتبہ اپنے کرداروں کو مختلف رنگ دینے کی کوشش کی ہے۔ روی کشن اور دھرنا درگا بھی فلم کی کاسٹ میں شامل ہوسکتے ہیں۔ گزشتہ ہفتے مادھوری دکشت اورترپتی ڈمری کو فلم کے پروڈکشن ہاؤس کے باہر دیکھا گیا تھا جس کے بعد دونوں کے کسی فلم میں ایک ساتھ کام کرنے کیچہ میگوئیاں جاری تھیں۔ ترپتی ڈمری پہلی مرتبہ شاہد کپور کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گی۔ ترپتی ڈمری وشال بھردواج کی فلم ’’ارجن استرا‘‘ میں کلیدی کردارنبھائیں گی۔ یاد رہے کہ انہیں رنبیر کپور کی فلم ’’اینیمل‘‘ میں بھی دیکھا گیا تھا۔ ترپتی ڈمری نے ’’وکی ودیا کا وہ والاویڈیو‘‘، ’’بیڈ نیوز‘‘ اور ’’بھول بھلیاں 3‘‘ جیسی فلموں کے ذریعےپچھلے سال میں کافی شہرت حاصل کی تھی۔ فی الحال وہ رومانٹک ڈراما فلم ’’دھڑک 2‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مجھ سے زبردستی اداکاری کروائی گئی، اداکارہ خوشبو کی درد ناک کہانی