کوئی ہمارے بغیر نہ حکومت بناسکتاہے اور نہ بچاسکتاہے،خالدمقبول صدیقی کا عمران خان پر طنز

Apr 23, 2022 | 22:36:PM
متحدہ پاکستان، کنونیئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ہمارے بغیر نہ حکومت بنا، نہ بچا سکتا ہے،
کیپشن: عمران خان، ایم کیو ایم لوگو، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)متحدہ پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاہے کہ کوئی ہمارے بغیر نہ حکومت بناسکتاہے اور نہ بچاسکتاہے، کراچی اس کےساتھ وفادارہوگا جو ہمارے ساتھ وفادارہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کے تحت کورنگی میں دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم روایت شکن ہونے کے ساتھ اچھی روایات کے امین بھی ہیں، ہم نے انتخابات میں پتنگ کے نشان پرالیکشن لڑاتھا، مگر الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ کو چرایاگیا، ہم چوبیس کے بجائے سات ہیں مگرمہاجر قوم ان ہی کیساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ہم سے وفاداری کا سرٹیفکیٹ مانگ رہے ہیں، اب ہم پر کوئی شب خون نہیں مارسکتا، جو ہمارے ساتھ کھڑا ہوگا ہم اس کے ساتھ کھڑے ہونگے۔
خالد مقبول نے کہا کہ جو ہمارامینڈیٹ چرانا چاہتے تھے وہ صرف اسمبلی میں سیٹیں چرا سکے،مینڈیٹ تو ہمارا آج بھی ہمارے ساتھ کھڑا ہے، کوئی ہمارے بغیرنہ حکومت بناسکتاہے اور نہ بچاسکتاہے،کراچی اس کے ساتھ وفادارہوگاجوہمارے ساتھ وفادارہوگا۔سابق وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ عالمی سازش کو تو ابھی ثابت ہونا باقی ہے، پہلے کراچی کےخلاف ہونےوالی سازش پربات کریں، جن کی ذمہ داری ہے وہ ثابت کریں کہ عالمی سازش ہوئی ہے، اگرعالمی سازش ثابت ہوگئی تو ہم ان کے ساتھ کھڑے ہونگے اور سڑکوں پربھی ان کاساتھ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اعتزاز احسن نے پیپلزپارٹی چھوڑنے سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دےدیا