مہدی طارمی دنیا کے8 بہترین سٹرائکر کھلاڑیوں کی صف میں شامل

Apr 23, 2022 | 17:05:PM
ایرانی، قومی، فٹبال، ٹیم، سٹرائیکر، مہدی طارمی 
کیپشن: ایرانی قومی فٹبال ٹیم کے سٹرائیکر مہدی طارمی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایران کی قومی فٹبال ٹیم کے سٹرائیکر اور پرتگال کے پورٹو کلب کے معروف کھلاڑی مہدی طارمی دنیا کے آٹھ بہترین سٹرائکر کھلاڑیوں کی صف میں شامل ہو گئے ہیں۔

ایرانی ذرائع ابلاغ کےمطابق ایران کی قومی فٹبال ٹیم کے سٹار فارورڈ کھلاڑی مہدی طارمی  نے جو پرتگال کے پورٹو کلب میں کھیلتے ہیں  پرتگال میں ہونے والے لیگ میچوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انھوں نے پورٹو کلب کے لئے کھیلتے ہوئے 28 میچوں میں 18 گول کئے اور 12گول پاس دیئے۔ایران کے اس اسٹار کھلاڑی کی یہی کارکردگی اس بات کا باعث بنی ہے کہ وہ دنیا کے آٹھ بہترین  فارورڈ  کھلاڑیوں میں شامل ہوں ۔

رپورٹ کے مطابق مہدی طارمی، کھلاڑیوں کی جس فہرست میں شامل ہیں ان میں جرمن کلب ڈورٹمونڈ کے ناروے سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی اریک ہالنڈ، رئآل میڈریڈ کلب کے فرانسیسی کھلاڑی کریم بنزما اور پیریسن جرمن کلب کے فرانسیسی کھلاڑی کیلیان امباپہ بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ ۔۔امریکا کا ردعمل بھی سامنے آگیا