پاک افغان سرحد پر دہشتگردو ں کا حملہ ، تین فوجی جوان شہید 

Apr 23, 2022 | 13:15:PM
تین فوجی جوان شہید، فائل فوٹو
کیپشن: تین فوجی جوان شہید، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک) پاک افغان بارڈر پر سرحد پار دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے 3نوجوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق افغانستان کی جانب سے دہشت گردوں نے پاکستانی علاقے شمالی وزیرستان  میں قائم پاکستانی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی۔ آئی ایس پی آر نےمزید کہا ہے کہ دہشت گرد افغانستان سے سرحد عبور کر کے پاکستانی علاقے دیواگر میں گھسے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس دوران پاک افواج نے دراندازی کرنے والے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیا، دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 فوجیوں نے جام شہادت نوش کیا۔

 شہید ہونے والوں میں 30 سالہ حولدار تیمور، 38 سالہ نائیک شعیب اور 24 سالہ سپاہی ثاقب نواز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:      ملک بھر میں کورونا سے ایک جاں بحق۔ 82نئے کیسز رپورٹ