لاہور :ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر کا صفایا کر دیا  

Apr 23, 2021 | 10:22:AM
لاہور :ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر کا صفایا کر دیا  
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)لاہور کے علاقے عامر ٹاؤن ہربنس پورہ میں 3 ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر  اہلخانہ کو یرغمال بناکر  لاکھوں روپے کی نقدی اور  سونے کے زیورات لوٹ کر  لے گئے۔

پولیس کے مطابق اہلخانہ اپنے کسی عزیز سے مل کر واپس گھر پہنچے، جوں ہی وہ اپنی گاڑی میں گھر میں داخل ہوئے تو ساتھ ہی 3 ڈاکو بھی اندر گھس آئے۔ڈاکوؤں نے خواتین سے زیورات  چھین لئے، گھر سے بھی سونا اور نقدی لوٹ لی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
 یہ بھی پڑھیںکورونا میں مبتلا افراد کا دوسروں سے میل جول رکھنا حرام ہے، سعودی مفتی اعظم