کورونا میں مبتلا افراد کا دوسروں سے میل جول رکھنا حرام ، سعودی مفتی اعظم

Apr 23, 2021 | 09:50:AM
کورونا میں مبتلا افراد کا دوسروں سے میل جول رکھنا حرام ، سعودی مفتی اعظم
کیپشن: سعودی عرب کے مفتی اعظم الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سعودی عرب کے مفتی اعظم الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کا کہنا ہے کورونا وائرس  میں مبتلا افراد دوسرے لوگوں کے ساتھ بلکل میل جول نہ رکھیں ۔ اگر وہ ایسا کرینگے گے تو ان کا فعل حرام ہو گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ نے کہا ہے کہ جو افراد کورونا کے مرض میں مبتلا ہو گئے ہوں ان کا دوسرے افراد کے ساتھ میل جول رکھنا حرام  ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام کسی وبا کے شکار افراد سے صحت مند افراد کی جانوں کے تحفظ پر زور دیتا ہے۔ شہریوں کو چاہیے کہ وہ اسلام کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے عالمی وبا کورونا کے دوران اپنی اور دوسروں کی صحت کی حفاظت کریں۔مفتی اعظم نے سعودی شہریوں اورغیر ملکیوں پر زور دیا ہے کہ وہ وبا کی روک تھام کے لئے حکومت اور سرکاری اداروں کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی کے ساتھ عملدرآمد کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  کورونا وائرس کے باعث  ملک بھر میں مزید144اموات