پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ آج

Apr 23, 2021 | 09:17:AM
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ آج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ آج ہرارے میں کھیلا جائے گا۔ تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہرارے میں پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں آج پھر  ایک دوسرے کا سامنا کریں گی۔ پاکستانی ٹیم نے پہلے میچ میں 11 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ توقع کی جاری ہے کہ گرین شرٹس دوسرے میچ میں بنا کسی تبدیلی کے میدان میں اتریں گے۔ کھیلوں کے تجزیہ کاروں کے مطابق ٹیم مینجمنٹ اس وقت حریف ٹیم کے خلاف ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ برقراررکھنا چاہتی ہے تو وہ کسی بھی طرح کوئی رسک لینے سے اجتناب برتے گی۔میزبان ٹیم میں بھی تبدیلی کا اعلان ٹاس کے وقت کیا جائے گا۔ تین میچز کی سیریز کا یہ دوسرا مقابلہ دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی فلم ’رادھے: یور موسٹ وانٹڈ بھائی‘ کا ٹریلر ریلیز