سلمان خان کی فلم ’رادھے: یور موسٹ وانٹڈ بھائی‘ کا ٹریلر ریلیز

Apr 23, 2021 | 08:48:AM
 سلمان خان کی فلم ’رادھے: یور موسٹ وانٹڈ بھائی‘ کا ٹریلر ریلیز
کیپشن: بالی ووڈ اداکار سلمان خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور  اداکار سلمان خان کی آنے والی فلم ’رادھے: یور موسٹ وانٹڈ بھائی‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پربھودیوا کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی فلم ’رادھے: یور موسٹ وانٹڈ بھائی‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ دیشا پٹانی ، رندیپ ہوڈا اور جیکی شراف اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔فلم کو سلمان خان فلمز نے زی سٹوڈیوز کے اشتراک سے پیش کیا ہے۔

ایک طرف جہاں ٹریلر پر زوردار ایکشن دیکھنے کو مل رہا ہے ، وہیں دوسری جانب سلمان خان ایک بار پھر زبردست ڈائیلاگ بازی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔فلم کے ایک ڈائیلاگ میں سلمان بولتے ہیں ’’رادھے جانے کے لئے نہیں بھیجنے کے لئے آیا ہے اور تیرے حصے کی بریانی ہم سب مل کر بانٹ کر کھائیں گے اور بولیں گے ’’ عید مبارک‘‘۔فلم رواں سال عید کے موقع پر 13 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی ، لاہور اور اسلام آباد میں آج  افطار  کے اوقات