اسلام آباد:غیر قانونی کال سنٹر سے 100 افرادگرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اسلام آباد میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)نے غیرقانونی کال سینٹر پر کارروائی کرتے ہوئے 100 افراد کو حراست میں لے لیاہے۔
ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق غیرقانونی کال سینٹر سے حراست میں لیے جانے والوں میں 17 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ کال سینٹر سے غیراخلاقی ایپلیکشن اور بھارت، برازیل سے فنانشل سکیم کے بھی شواہد ملے ہیں۔
ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق کال سینٹر سیل کر کے تمام ڈیٹا اور گیجٹ قبضے میں لے لیے ہیں۔
ترجمان این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں تمام غیرقانونی کال سینٹر کے خلاف کارروائی جاری ہے۔
مزید پڑھیں:راولپنڈی میں کل تمام تعلیمی ادارے معمول کےمطابق کھلے رہیں گے